چهارشنبه 30/آوریل/2025

رام اللہ: فلسطینی احتجاجی ریلی پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 14 شہری زخمی

جمعرات 21-مارچ-2019

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں فلسطینیوں کے ایک پرامن جلوس پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں 14 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ہلال احمر فلسطین کے امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں میں رام اللہ کے نواحی علاقے البیرہ میں 14 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینی مظاہرین پر ربڑ کی گولیاں، آنسوگیس کی شیلنگ اور آتشیں ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ زہریلی گیس کی شیلنگ سے کئی فلسطینی دم گھٹنے سے بے ہوش ہو گئے۔

ہلال احمر کے امدادی کارکنوں نے اسرائیلی فائرنگ اور آنسو گیس شیلنگ سے زخمی فلسطینیوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی۔

مختصر لنک:

کاپی