چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی مزاحمت کار کی تلاش، اسرائیلی فوج کے چھاپے، 15 شہری گرفتار

منگل 19-مارچ-2019

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہروں میں آج منگل کے روز گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں 15 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق قابض فوج اتوار کے روز تین یہودیوں کو ہلاک کرنے کے بعد بہ حفاظت فرار ہونے والے فلسطینی نوجوان عمرابو لیلیٰ کو ڈھونڈ رہی ہے۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سلفیت میں ‘ارئیل’ یہودی کالونی کے قریب تین صہیونیوں کوہلاک کرنے کے بعد فرار ہونے والے فلسطینی کو تلاش کررہی ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 15 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔ انہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ ان میں بعض اسرائیلی فوج کو مزاحمتی کارروائیوں میں مطلوب تھے۔

ادھر اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں زعموط کے مقا پر تلاشی کےدوران اسلحہ قبضے میں لینے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

قابض فوج نے رام اللہ کے نواحی علاقوں سلواد، رنتیس، مغربی مزرعہ اور دیر ابو مشعل سے چار فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لیا۔

مختصر لنک:

کاپی