پنج شنبه 01/می/2025

غزہ میں ہزاروں افراد کا صدر عباس سے استعفے کا مطالبہ

پیر 18-مارچ-2019

فلسطین کے علاقےغزہ کی پٹی میں ہزاروں فلسطینیوں نے فلسطینی اتھارٹی کے ناروا اور انتقامی رویے کے خلاف احتجاج کرتےہوئے صدر محمود عباس سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں فلسطینی اتھارٹی کی انتقامی سیاست کا شکار ہونے والے ہزاروں فلسطینیوں جن میں شہداء کے لواحقین، اسیران کے اہل خانہ اور تنخواہوں سے محروم سرکاری ملازمین کی بڑی تعداد شامل تھی نے صدر عباس سے سبکدوش ہونے کا مطالبہ کیا۔

غزہ کے علاقے جبالیا میں نکالے گئے جلوس میں ہزاروں فلسطینیوں نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر اپریل 2017ء سے غزہ کے عوام پر فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے عاید کردہ پابندیوں کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے صدر عباس سے منصب صدارت چھوڑنے اور عوام کی گردوں کو آزاد کرنے کا مطالبہ کیا۔

اور جنوبی غزہ اور مغربی غزہ میں بھی اتوار کو ہزاروں فلسطینیوں نے فلسطینی اتھارٹی کی انتقامی سیاست کے خلاف جلوس نکالے اور صدر محمود عباس سے برطرفی کا مطالبہ کیا۔

 

مختصر لنک:

کاپی