جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی عدالت سے شہید فلسطینی کی والدہ کی رہائی کی درخوست مسترد

جمعرات 14-مارچ-2019

اسرائیل کی ‘سالم’ فوجی عدالت نے زیرحراست ایک فلسطینی خاتون اور شہید فلسطینی اشرف نعالوۃ کی ماں وفاء مھداوی کی رہائی کے لیے دی گئی درخواست مسترد کردی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیل کی اپیل کورٹ میں ایک درخواست دائرکی گئی تھی جس میں شہید اشرف نعالوۃ کی ماں وفاء مہداوی کی رہائی کی اپیل کی گئی تھی مگر عدالت نے صہیونی استغاثہ کی درخواست پر مھداوی کی رہائی کی درخواست مسترد کردی۔

گذشتہ ہفتے اسرائیل کی ایک عدالت نے وفاء مھداوی کو رہا کرنے کے بعد اسے گھر پرنظر بند کرنے کا حکم دیا تھا مگر بعد میں ملٹری پراسیکیوٹر کی درخواست پر اس کی رہائی کا فیصلہ معطل کردیا گی تھا۔
عبرانی ویب سائیٹ’0404′ کے مطابق مغربی جنین میں قائم ملٹری اپیل کورٹ ‘سالم’ نے  وفاء مھداوی کی مشروط رہائی کی درخواست منظور کی تھی مگر صہیونی فوج نے اسیرہ کی رہائی کی درخواست رکوا دی تھی۔

خیال رہے کہ وفاءمھداوی کو اسرائیلی عدالت نے وفاء مھداوی کو 13 مارچ کو 30 ہزار شیکل ضمانت کے عوض رہا کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ساتھ ہی یہ شرط عاید کی تھی کہ وفاء مھداوی کو اس کے گھر پر نظر بند رکھا جائے گا۔

پچاس سالہ وفاء مھداوی شہید اشرف نعالوۃ کی ماں ہیں۔ نعالوۃ کو سرائیلی فوج نے دسمبر 2018ء کو گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔ اس پر سلفیت میں دو یہودی آباد کاروں کو قتل کا الزام عاید کیا گیا تھا۔

 

مختصر لنک:

کاپی