متحدہ عرب امارات میں رواں ماہ ہونے والے پیراکی، باسکٹ بال، بائولنگ اور مارشل آرٹ کے مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے اسرائیلی کھلاڑیوں کا 25 رکنی وفد ابو ظبی پہنچ گیا ہے۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات کی عوام اور فلسطینی قوم کی طرف سے اسرائیلی وفد کی ابو ظبی میں میزبانی پر سخت برہمی اور غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔
اسرائیل کے عبرانی ریڈیو کے مطابق متحدہ امارات پہنچنے والے وفد میں صہیونی ریاست کے معذور کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ ریڈیو رپورٹ کے مطابق اسرائیلی کھلاڑیوں کا ابو ظبی میں شاندار استقبال کیا گیا اور انہیں اماراتی حکومت کی طرف سے ہرممکن سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
ادھر متحدہ عرب امارات کے عوامی حلقوں نے صہیونی ریاست کے کھلاڑیوں کے ابو ظبی میں استقبال کی شدید مذمت کی ہے۔