چهارشنبه 30/آوریل/2025

امریکا کی حماس کے نائب صدر اور خاتون رہ نما کے خلاف اشتعال انگیزی

بدھ 13-مارچ-2019

امریکا نے ایک بار پھر اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے نائب صدر صالح العاروری اور سرکردہ فلسطینی خاتون رہ نماء احلام تمیمی کے خلاف اشتعال انگیز موقف اختیار کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی خصوصی ایلچی جیسن گرین بیلٹ نے ایک بیان میں حماس کے نائب صدر کو وحشیانہ جرائم کا مرتکب ٹھہرایا ہے۔

گرین بیلٹ نے ٹویٹر پرپوسٹ ایک اشتعال انگیز بیان میں لکھا کہ دنیا کو امن کا گہوارہ بنانے میں اسرائیل اور امریکا کی مدد کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ صالح العاروری کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والوں کی مالی مدد کی جائے گی۔

امریکی مندوب گرین بیلٹ کا مزید کہنا ہے کہ سابق اسیرہ احلام تمیمی کے بارےمیں امریکیوں کو علم ہونا چاہیے۔ وہ حماس کی ایک دہشت گرد رکن ہے جس نے 7 بچوں سمیت 15 افراد کو قتل کیا۔

خیال رہے کہ گذشتہ برس نومبر میں‌امریکا نے صالح العاروری اور حزب اللہ کے دور رہ نما خلیل یوسف حرب اور ھیثم علی طبطبائی کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر50 لاکھ ڈالر کے انعام کا اعلان کیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی