یکشنبه 17/نوامبر/2024

مریض فلسطینی اسیر حالت بگڑنے کے بعد اسپتال منتقل

ہفتہ 9-مارچ-2019

اسرائیلی زندانوں میں قید ایک فلسطینی شہری کو صہیونی جیل انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کے باعث حالت بگڑنے کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق کینسر کے مرض میں مبتلا سامی ابو دیاک کی حالت خراب ہونے کے بعد ‘سوروکا’ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

کلب برائے اسیران کےمطابق ابو دیاک کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر جنین سے ہے اور اسے چار سال قبل ستمبر2015ء کو  آنتوں کے کینسر کا شکار ہونے اور گردے ناکارہ ہونے کا مرض لاحق ہوا تھا۔ اسے کئی ماہ تک آکسیجن پر زندہ رکھنے اور تین بار سرجری کے عمل سے گذرنا پڑا ہے۔

ابو دیاک کو اسرائیلی فوج نے 2002ء میں حراست میں لیا۔ اسے اسرائیل کےخلاف تحریک آزادی کی مسلح جدو جہد میں‌حصہ لینے کی پاداش میں تین بار عمر قید اور 30 سال اضافی قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ خیال رہے کہ اسرائیل کی رملہ اسپتال میں 17 فلسطینی مریض زیرعلاج ہیں جب کہ اسرائیلی زندانوں میں قید 700 فلسطینی اسیران مختلف بیماریوں کا شکار ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی