جمعه 15/نوامبر/2024

شہید فلسطینی بچی کا جسد خاکی ایک ماہ بعد اس کے ورثاء کے حوالے

ہفتہ 9-مارچ-2019

اسرائیلی فوج کی جانب سے ریاستی دہشت گردی کے دوران شہید کی گئی 16 سال فلسطینی بچی سماح زھیر مبارک کا جسد خاکی گذشتہ روز رام اللہ میں اس کے ورثاء کے حوالے کیا گیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے شہیدہ کا جسد خاکی ایک ماہ سے زاید عرصے تک قبضے میں رکھا اور پوسٹ مارٹم کی آڑ میں اس کا جسد خاکی چیر پھاڑ دیا گیا۔

سولہ سالہ شہیدہ سماح زھیر مبارک کا جسد خاکی اس کی شہادت کے 36 دن بعد مغربی رام اللہ میں بیتونیا کے مقام پر اس کے خاندان کے حوالے کیا گیا۔

سماح زھیر مبارک کو اسرائیلی فوج نے 30 جنوری کو مشرقی بیت المقدس میں الزعیم چوکی کے قریب گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا۔ صہیونی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ سماح نے فوجیوں پر چاقو سے حملے کی کوشش کی تھی مگر صہیونی فوج اپنا یہ دعویٰ ثابت نہیں کرسکی۔

مختصر لنک:

کاپی