اسرائیل کی سپریم کورٹ نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو پر کرپشن کیسز میں عایدکی جانے والی فرد جرم کے خلاف ‘لیکوڈ’ کی اپیل مسترد کردی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق "لیکوڈ” پارٹی کی طرف سے سپریم کورٹ میں ایک درخواست دی گئی تھی جس میں عدالت سے اپیل کی گئی کہ عدالت وزیراعظم نیتن یاھوپر تین کرپشن کیسز میں عاید کردہ فرد جرم کو معطل کرنے کا حکم صادر کرے۔
ٌٌخیال رہے کہ نیتن یاھو پر کرپشن کے تین کیسز میں گذشتہ روز فرد جرم عاید کی گئی تھی جس میں اُنہیں رشوت وصول کرنے، سیاسی مفادات کے لیے لوگوں کو بلیک میل کرنے اورانتخابات میں کامیابی کے لیے لوگوں کو استعمال کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ صہیونی وزیراعظم پراختیارات کا ناجائز استعمال اور امانت میں خیانت کا الزام عاید کیا گیا۔
عبرانی اخبار’یسرائیل ھیوم’ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کا خیال ہے کہ نیتن یاھو کے خلاف کرپشن کیسزکی تحقیقات میں کوئی امر مانع نہیں ہے۔
ادھر لیکوڈ پارٹی نے ایک بیان میں کہا ہےکہ موجودہ حالات میں فرد جرم عائد کرنا بائیں بازو کی سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں فری ہینڈ دینے اور انہیں انتخابات میں کامیاب کرانے کی کوشش ہے۔