فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں جمعہ کی شام ہونے والے ہفتہ وار احتجاجی مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج کی طرف سے فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کے نتیجےمیں 17 فلسطینی زخمی ہوگئے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی مشرقی سرحد پر جمع ہونے والے فلسطینی مظاہرین پرپر فائرنگ کے نتیجے میں 17 فلسطینی زخمی ہوگئے۔
غزہ میں وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے نہتے مظاہرین کے نتیجے میں 17 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ بعض زخمیوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ بعض کو درمیانے درجے کے زخم آئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ سے ایک صحافی اورتین امدادی کارکن بھی زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ 30 مارچ 2018ء سے غزہ کی پٹی میں فلسطینی ہفتہ وار احتجاجی مظاہرے کرتے ہیں۔ غزہ میں جاری ان مظاہروں کو غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے اور فلسطینی پناہ گزینوں کی اپنے آبائی علاقوں میں واپسی اور آباد کاری کی تحریک قرار دیا گیا ہے۔اسرائیلی فوج فلسطینی مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال کرتی ہے جس کے نتیجے میں ایک سال کے دوران 270 فلسطینی شہید اور 27 ہزار سے زاید زخمی ہوچکے ہیں۔