جمعه 15/نوامبر/2024

بیت المقدس میں یہودی غنڈہ گردی قابل مذمت ہے: جامعہ الازھر

ہفتہ 2-مارچ-2019

جامعہ الازھر نے مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کے دھاووں اور اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق جامعہ الازھر کی طرف سے جمعہ کے روز جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں اور اسرائیلی فوج کی کارروائیاں مذہبی انتہا پسندی کا کھلا ثبوت ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے بیت المقدس میں حالیہ ایام میں انتقامی کارروائیوں کی شدید مذمت کی جاتی ہے۔ یہودی آباد کاروں کے قبلہ اول پر دھاوے اور مقدس مقام کی بے حرمتی ناقبل قبول اور مذہبی غنڈہ گردی کے مترادف ہے۔

جامعہ الازھر نے مسجد اقصیٰ کے باب رحمت میں فلسطینی نمازیوں پر تشدد اور وہاں پر یہودی آباد کاروں کے دھاووں کی شدید مذمت کی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ اور اس کے تمام ارکان پرصرف مسلمانوں کا حق ہے اور اسرائیلی ایک طے شدہ منصوبے تحت مسجد اقصیٰ کی زمانی اور مکانی تقسیم کی سازش کررہےہیں۔

مختصر لنک:

کاپی