جمعه 15/نوامبر/2024

نتین یاھو کے خلاف آئندہ ہفتے فرد جُرم عاید کیے جانے کا امکان

پیر 25-فروری-2019

اسرائیل کے مشیر قانون "افیحائی منڈلبلیٹ” نے وزیراعظم بنجمن نتین یاھو کے خلاف بدعنوانی کے کیسز میں آئندہ ہفتے فرد جرم عاید کی جاسکتی ہے۔

اسرائیلی اخبار’ہارٹز’ نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف جمعرات کے روز فرد جرم عاید کی جاسکتی ہے۔

اخباری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مشیر قانون نے کہا کہ نیتن یاھو آئندہ ہفتے روسی صدر ولادی میر پوتین سے ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات کے بعد نیتن یاھو کے خلاف فرد جرم عاید کی جائے گی۔

اخباری رپورٹ کے مطابق مشیر قانون منڈلبلیٹ خود ہی فردجرم کا اعلان کریں‌گے۔ وزیاعظم پر 4000 کے عنوان سے جاری کیس میں رشوت صول کرنے اور 1000 کے عنوان سے کیس میں ایک یہودی کاروباری شخصیت سے منافع حاصل کرنے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی