اسرائیلی ریاست کے کمانڈوز نے جزیرہ نما النقب کی جیل کے وارڈ 3 میں گھس کر نہتے فلسیطنی اسیران کو تشدد کا نشانہ بنایا جس پر فلسطینی اسیران تحریک نے سخت الفاظ میں خبردار کیا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی فوج کے کمانڈوز جزیرہ نما النقب کی جیل میں گھس کر وارڈ 3 میں موجود قیدیوں کو تشددکا نشانہ بنایا اور ان کے حوالے سے اشتعال انگیز حرکات کا ارتکاب کیا گیا۔
تحریک اسیران کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج کا قیدیوں کےکمروں پر دھاوا وحشیانہ کارروائی اور اشتعال انگیزی ہے اور اسرائیلی حکام کو اس کے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فلسطینی اسیران قبلہ اول پرصہیونی یلغار کی وجہ سے پہلے ہی غم وغصے کا شکار ہیں۔