جاپان نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ یہ امدادی رقم فلسطینی پناہ گزینوں کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ‘اونروا’ کے ذریعے ادا کی جائے گی۔
"اونروا” کی ویب سائیٹ پر پوسٹ کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ جاپان نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے ہنگامی بنیادوں پر امداد کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد ریلیف ایجنسی کو درپیش مالی بحران پر قابو پانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطین میں جاپان کے مندوب تاکیشی اوکوبو نے فلسطینی پناہ گزینوں کی ریلیف ایجنسی کے سربراہ بییر کرینپول سے ملاقات کی جس کے بعد انہوں نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے 02 کروڑ 30 لاکھ کی ہنگامی امداد کا اعلان کیا۔
اس امدادی رقم میں 17 اعشاریہ 7ملین ڈالر کی رقم تعلیم، صحت، معیشت کی بہتر اور پانچ لاکھ 40 ہزار پناہ گزینوں کی سماجی بہبود پر خرچ کی جائے گی۔
خیال رہے کہ جاپان فلسطینی قوم کے لیے 1993ء کے بعد ایک ارب 90 کروڑ ڈالر کی مالی امداد فراہم کرچکا ہے۔