فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میںآج جمعرات کو اسرائیلی فوج نے ایک اسکول پر دھاوا بول دیا۔ اسکول پر وحشیانہ فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی گئی جس کے نتیجے میں گولیاں لگنے اور آنسوگیس کی شیلنگ سے30 بچے زخمی ہوگئے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی فوج اور یہودی آباد کارں نے الخلیل میں ایک اسکول پر دھاوا بولا اور اسکول میں موجود بچوں پر آنسوگیس کے گولے برسائے۔ صہیونی فوج کی شیلنگ کے نتیجے میں تیس بچے بے ہوش ہوگئے۔ انہیں علاج کے لیےاسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ادھر اسکول کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسکول پر دھاوے کے وقت یہودی آباد کار قتل کردو ان مجرموں کو نعرے لگا رہے تھے۔