فلسطینی اوقاف کے شعبہ تعلقات عامہ و اطلاعات کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ منگل کے روز اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے مسجد اقصیٰ کے تاریخی دروازے’باب الرحمۃ’ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ اس موقع پر یہودی آباد کاروں کے دھاووں کا سلسلہ بھی جاری رہا۔
فلسطینی محکمہ اوقاف کے ڈائریکٹر برائے اطلاعات فراس الدبس نے بتایا کہ صہیونی فوج، پولیس اور بارڈر سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے باب الرحمۃ میں گھس کر مقدس مقام کو فوجی چھائون میں تبدیل کر دیا۔
اس موقع پر اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کے باب الرحمۃ کے مقام پر فوجی چھائونی میں تبدیل کر دیا تھا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ صہیونی فوج کے ساتھ ساتھ یہودی آباد کاروں کی بھی بڑی تعداد نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔