اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے کہا ہے کہ گذشتہ ہفتے روس کے دارالحکومت ماسکو میں ہونے والے فلسطینی جماعتوں کے مصالحتی مذاکرات کا اعلامیہ جاری کیا گیا مگر فلسطینی اتھارٹی کےدفتر سے اس میں من پسند ترامیم کی گئی جسے تمام جماعتوں نے مسترد کردیا۔ اس لیے وہ اعلامیہ جاری نہیں ہوسکا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ماسکو میں روسی حکام کی زیرنگرانی طے پانےوالے نکات کو تبدیل کر دیا گیا۔
حماس رہ نما کا کہنا تھا کہ ماسکو اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیے پر تحریک فتح نے بھی دستخط کئے مگر بعد میں مخصوص عناصر نے اس میں ترامیم کرکے اسے پریس کو جاری کیا گیا۔ دیگر جماعتوں کی طرف سے ماسکو اجلاس کے اعلامیے میں تبدیلی کی ذمہ داری عزام الاحمد پرعایدکی ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے ماسکو میں 11 فلسطینی دھڑوں نے مصالحتی بات چیت کے ساتھ ساتھ قضیہ فلسطین کو درپیش چیلنجز پربات چیت کی گئی۔
اس مصالحتی اجلاس میں حماس، تحریک فتح، اسلامی جہاد، عوامی اور جمہوری محاذ اور فلسطین پیپلز پارٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔تاہم اجلاس کا اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا۔