اسرائیل کی ‘سالم’ فوجی عدالت نے اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے زیر حراست رہ نما نزیہ ابو عون کی انتظامی قید میں مسلسل دوسری بار 6 ماہ کی توسیع کردی ہے. خیال رہے کہ نزیہ ابو عون اور ان کے صاحب زادے اسلام کو اسرائیلی فوج نے گذشتہ اگست میں حراست میں لے لیا تھا۔
55 سالہ ابو عون حماس کے رہ نما اور غرب اردن کے جنوبی شہر جنین کے جبع قصبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ اپنی عمر کا ایک چھوتھائی حصہ اسرائیلی زندانوں میں گذار چکے ہیں۔
سنہ 2010ء کےبعد ابو عون کو 4 مرتبہ حراست میں لیاجا چکا ہے۔