چهارشنبه 30/آوریل/2025

غرب اردن: 13 سالہ لڑکے کی پھندے سے لٹکی لاش برآمد

جمعرات 14-فروری-2019

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہرجنین میں 13 سالہ ایک فلسطینی لڑکے کی پھندے سے لٹکی لاش برآمد کی گئی۔ مغربی جنین کے الیامون قصبے میں‌پیش آنے والے اس واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
مقامی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کو بتایا کہ 13 سالہ مھنا فارس رجا حوشیہ کواس کے گھرکے باہردروازے کے پھندے کےساتھ لٹکتے پایا گیا تھا۔ فلسطینی لڑکے کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا مگر اس کی زندگی بچائی نہیں جا سکی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی