قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل سے ایک فلسطینی کو حراست میں لیا ہے جس کے قبضے سے ایک چاقو برآمد کیا گیا ہے۔
عبرانی نیوز ویب سائیٹ’0404′ کے مطابق بارڈر سیکیورٹی فورسز نے مسجسد ابراہیمی کے قریب ایک چیک پوسٹ سے ایک فلسطینی شہری کو حراست میں لیا جس کے قبضے سے ایک چاقو برآمد کیا گیا ہے۔
صہیونی فوج نے حراست میں لیے گئے فلسطینی نوجوان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر متنقل کردیا ہے۔ اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔