چهارشنبه 30/آوریل/2025

یورپی ممالک کی غزہ کی بحری ناکہ بندی توڑنے کی تیاری

پیر 11-فروری-2019

اسرائیلی ریاست کے محاصرے کی شکارفلسطینی علاقے غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی توڑنے کے لیے سرگرم عالمی کارکنوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے غزہ کی بحری ناکہ بندی توڑنے کے لیے بعض یورپی ممالک کےساتھ مل کر کوششیں شروع کردی ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کے لیے قائم عالمی عوامی کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر عصام یوسف نے ایک پریس بیان میں کہا کہ انہوں نے بعض یورپی ملکوں کےساتھ رابطے کیے تاکہ غزہ کی پٹی کے شہریوں کے لیے رواں سال امدادی قافلے روانہ کیے جا سکیں۔

انہوں‌نے کہا کہ عالمی فریڈم فلوٹیلا اتحاد نے آئندہ مئی میں غزہ کی پٹی کے لیے امدادی قافلے روانہ کرنے کا لائحہ عمل تیار کرناشروع کیا ہے۔ مئی سے جولائی کے دوران مختلف ملکوں سے غزہ کو کو بحری قافلے روانہ کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے اسپتالوں کو فوری ادویات کی فراہمی کے حوالے سے مصر کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ غزہ کی پٹی میں طبی مسائل کی جان کاری کے لیے ماہرین کے وفود بھی غزہ  بھیجے جا رہے ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی