امریکا کی طرف سے وینز ویلا کے خلاف فوج کشی کے ممکنہ خطرات کے تناظر میں وینز ویلا کی فوج نے وسیع پیمانے پرفوجی مشقیں شروع کی ہیں۔
وینز ویلا کی فوجی مشقیں میرانڈ ریاست میں جاری ہیں۔ یہ مشقیں ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہیں جب امریکانے کراس میں مرضی کی حکومت لانے کے لیے فوجی کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔
جاری فوجی مشقوں میں صدر نکلوماڈورو، بری فوج اور فضائیہ کے سربراہ اور وزیر دفاع ولادی میر باڈرینولوبیز نے بھی شرکت کی۔
مشقوں سے خطاب کرتے ہوئے صدر ماڈورو نے کہاکہ دشمن ہمارے خلاف سازشیں کررہا ہے مگر ہم 200 سال سے اپنے ملک کے وقار کے لیے لڑ رہےہیں۔