شنبه 16/نوامبر/2024

عوامی اور سیاسی دبائو کے بعد عباس ملیشیا نے حماس رہ نما کو رہا کر دیا

پیر 4-فروری-2019

فلسطین کے عوامی اور سیاسی حلقوں کی طرف سے سابق فلسطینی رکن پارلیمنٹ ابراہیم ابو سالم کی گرفتاری کے خلاف سخت احتجاج اور دبائو کے بعد عباس ملیشیا نے انہیں رہا کر دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عباس ملیشیا نے ہفتے کے روز غرب اردن سے ایک کارروائی کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے رہ نما اور سابق رکن اسمبلی کو گرفتار کرلیا تھا۔ ابراہیم ابو سالم کی گرفتاری کے بعد حماس اور دیگرفلسطینی سیاسی جماعتوں نے ابراہیم ابوسالم کی گرفتاری کی شدید مذمت کی تھی اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔

خیال رہے کہ ایک ماہ قبل فلسطینی پارلیمںٹ تحلیل کیے جانے کے بعد عباس ملیشیا کے ہاتھوں کسی رکن پارلیمںٹ کی یہ پہلی گرفتاری ہے۔

انہیں عباس ملیشیا نے بیر نبالا میں واقع ان کی رہائش گاہ سےحراست میں لیا۔ عباس ملیشیا نے ان کا موبائل ضبط کرنے کے ساتھ ان کے گھر سے نقدی بھی لوٹ لی تھی تاہم آج عباس ملیشیا نے انہیں رہا کردیا۔

 

مختصر لنک:

کاپی