اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے یمن میں قائم مقام مندوب معاذ ابو شمالہ کی قیادت میں جماعت کے ایک وفد نے صنعاء میں شوریٰ کونسل کے چیئرمین محمد حسین العیدروس سے ملاقات کی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق العیدرو نے حماس کی غاصب صہیونی ریاست کے خلاف مزاحمت اور صہیونی استعماری پروگرام کا مقابلہ کرنے کوششوں کو سراہا۔
حماس کی قیادت اور یمن کی شوریٰ کونسل کےچیئرمین کے درمیان ہونے والی ملاقات میں فلسطین کی تازہ ترین صورت حال، یمنی حکومت کی طرف سے فلسطینی قوم کے حقوق کی حمایت اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر حماس رہ نمائوں کے غزہ کی پٹی کے محصورین اور اسرائیلی ریاست کے مظالم کے بارےمیں یمنی قیادت کو آگاہ کیا اور کہا کہ عالمی اور علاقائی صورت حال کے تناظر میں مسئلہ فلسطین خطرناک موڑ میں داخل ہوچکا ہے۔
ابو شمالہ نے یمنی قوم اور حکومت کی طرف سے فلسطینی قوم کے حقوق کی حمایت کے موقف کو سراہا۔