جمعه 09/می/2025

تحریک فتح کی نئی قومی حکومت یا سیاسی انتشار!

منگل 29-جنوری-2019

فلسطینی اتھارٹی اور تحریک فتح نے تنظیم آزادی فلسطین’پی ایل او’میں‌شامل جماعتوں پر مشتمل ایک نئی اور مخلوط قومی حکومت کی تشکیل کا اعلان کیا ہے۔ دوسرے الفاظ میں تحریک فتح نے اپنی آمرانہ پالیسی اورمزاض کو فلسطینی قوم پر مسلط کرنے کی ایک اور کوشش کی ہے۔ پی ایل او میں شامل تنظیموں کے ساتھ شراکت اقتدار کی پالیسی اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے ساتھ مصالحتی کوششوں کی سراسر نفی کے مترادف ہے۔

تحریک فتح نے نام نہاد قومی حکومت کے اعلان کا مقصد فلسطینی اتھارٹی اور ریاستی اداروں پر اپنے اقتدار کی گرفت مضبوط کرنے کی کوشش ہے۔

اگرچہ اس وقت وزیراعظم رامی الحمد اللہ قومی حکومت کے اختیارات کا استعمال کررہے ہیں مگر تحریک فتح کی ایک ایسی حکومت  کی تشکیل کی خواہاں ہے جس میں فلسطین کی کوئی دوسری  موثرسیاسی طاقت شامل نہ ہو۔

فلسطینی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ تحریک فتح آرانہ سیاست پرمصرہے۔ سیاسی امور کے تجزیہ نگار ایاد القرا نے مرکزاطلاعات فلسطین سےبات کرتے ہوئے کہا کہ تحریک فتح ک اس وقت اندرونی سطح پر سخت دبائو کا سامنا ہے اور وزیراعظم الحمد اللہ کی حکومت پر بھی سخت تنقید کی جا رہی ہے۔ اس تنقید میں اس وقت اور بھی اضافہ ہوگیا جب فلسطینی حکومت نے نام نہاد سول سیکیورٹی قانون لاگو کرنے کی کوشش کی۔ اس کےعلاوہ فلسطینی اتھارٹی کے وزیر برائے لوکل گورنمنٹ حسین الاعرج نے الخلیل کے عوام کو یہودی آباد کاروں‌کی طرح آباد کار قرار دیا اور ان کے حقوق کی نفی کرتے ہوئے ان کی تذلیل کی کوشش کی جس پر عوامی حلقوں میں تحریک فتح پرسخت دبائو موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطین میں قومی حکومت کی تشکیل کا معاملہ نیا نہیں۔ اس سے قبل بھی تحریک فتح غیرموثر فلسطینی دھڑوں کو حکومت میں شامل کرنے کی کوشش کرتی رہی ہے مگر وہ اس میں کامیاب نہیں ہوسکی۔

اختلاف کی خلیج مزید گہری ہوگی

فلسطینی تجزیہ نگار طلال عوکل نے مرکزاطلاعات فلسطین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تحریک فتح نے نام نہاد مخلوط قومی حکومت کے قیام پر ایک ایسے وقت میں غور شروع کیا ہے جب فلسطینی دھڑوں کے درمیان پہلے ہی اختلافات پائے جا رہے ہیں۔ اس طرح کے اعلانات سے فلسطینی جماعتوں اور دھڑوں کے درمیان اختلافات کی خلیج مزید گہری ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ فلسطین میں بے اتفاقی کو ختم کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں پر مشتمل قومی حکومت کی تشکیل کی ضرورت ہے ورنہ اختلافات مزید گہرے ہوں گے۔

فلسطین میں ایک ایسے وقت میں قومی حکومت کی بات چیت چل رہی ہے جب روس کی طرف سے فلسطین کی 10 تنظیموں کو ماسکو میں مذاکرات کی دعوت دی ہے۔ فلسطینی تجزیہ نگار کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں فلسطین کی نمائندہ سیاسی قوتوں کو نظرانداز کرکے قومی حکومت کے اعلان سے ملک کی سیاست پر منفی اثرات مرتب ہوں‌گے۔

فلسطینی دانشور وسام ابو شمالہ کا کہنا ہے کہ صدر عباس اور تحریک فتح آمرانہ سیاست کو ترویج دے ہے ہیں۔ فلسطینی اتھارٹی اور تحریک فتح کی جانب سے ملک کی بڑی سیاسی قوتوں کو نظرانداز کرنا ملک میں سیاسی انتشار کو بڑھانے کی کوشش ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی