قطر کی جانب سے غزہ کی پٹی کے ملازمین کےلیے دی گئی رقوم حماس کی جانب سے وصول کرنے سے انکار کے بعد وہ رقم غزہ کی پٹی کے غریب خاندانوں میں تقسیم کی گئی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قطرکی طرف سے دی گئی مالی امداد فی کنبہ 100 ڈالر کے حساب سے تقسیم کی گئی ہے۔
مقامی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین قطرکی طرف سے دی گئی امداد غزہ کے 44 ہزار خاندانوں میں ڈاک کے ذریعے تقسیم کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ہفتےغزہ کے مزید 50 ہزار خاندانوں میں امدادی رقم تقسیم کی جائے گی۔ مجموعی طورپر غزہ کے 94 ہزار کنبوں میں یہ رقم تقسیم کی جائے گی۔
فلسطین میں قطر کے سفیر محمد العمادی کا کہنا ہے کہ غزہ کے لیے مقرر کردہ 150 ملین ڈالر کی رقم انسانی بہبود کے منصوبوں اور اقوام متحدہ کے تعاون سے بنیادی ڈھانچے میں صرف کی جائے گی۔