جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کی طرف سے داغا گیاگولہ پھٹنے سے غزہ میں بچہ زخمی

اتوار 27-جنوری-2019

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی طرف سے داغا گیا ایک گولہ پھٹنے کے نتیجے میں ایک بچہ زخمی ہوگیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے گذشتہ روز مشرقی غزہ میں تلہ ام حسینہ میں ایک اسکول کے قریب آنسوگیس کے گولے داغے جس کے نتیجے میں ایک بچہ زخمی ہوگیا۔

مقامی فلسطینی ذرائع مطابق سرحدی باڑ کے قریب اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین پر گولیاں چلائیں اور دھاتی گولیوں سے بھی انہیں نشانہ بنایا گیا۔

 

مختصر لنک:

کاپی