چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج نے مظاہرین پر سیدھی گولیاں چلا دیں، متعدد فلسطینی زخمی

ہفتہ 26-جنوری-2019

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں جمعہ کے روز المغیر کے مقام پر فلسطینیوں کی احتجاجی ریلی پر قابض صہیونی فوج نے سیدھی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ صہیونی فوج نے جمعہ کی نماز کے بعد یہودی کالونیوں اور قابض فوج کی چیک پوسٹوں کے خلاف نکالی گئی ایک ریلی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم دو فلسطینی زخمی ہوگئے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ صہیونی فوج نے فلسطینی نمازیوں پر آنسوگیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج بھی کیا جس کے نتیجے میں متعدد شہری دم گھٹنے سے بھی متاثر ہوئے۔

مختصر لنک:

کاپی