چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی قوم کے حقوق اور مزاحمت کی حمایت جاری رکھیں گے:مہاتیر محمد

جمعہ 25-جنوری-2019

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق اور آزادی کے لیے جاری مزاحمت کی بھرپور حمایت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیرمحمد نے ٹیلیفون پراسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کویقین دلایا کہ کولالمپور فلسطینی قوم کی مزاحمت، جدو جہد آزادی اور مسلمہ حقوق کی حماری جاری رکھے گی۔

مہاتیر محمد نے کہا کہ ان کا ملک اسرائیل کو مجرم ریاست قرار دیتا ہے اور فلسطینیوں کی تحریک آزادی کی بھرپور حمایت کے عزام کا اعادہ کرتا ہے۔

ادھر غزہ میں حماس کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملائیشیا کےوزیراعظم اور حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کے درمیان ہونے والی ٹیلیفونک بات چیت میں دو طرفہ تعلقات ، حماس اور ملائیشیا کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور قضیہ فلسطین کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسماعیل ھنیہ نے فلسطینیوں کی تحریک آزادی اور مسلمہ حقوق کی حمایت پر ملائیشیا کی حکومت، قوم اور وزیراعظم مہاتیر محمد کے موقف کو سراہا۔

اسماعیل ھنیہ کہا کہ ملائیشیا کا کولالمپور میں ہونے والے پیراکی کے بین الاقوامی مقابلے میں اسرائیلی کھلاڑیوں کو شرکت سے روکنے کو جرات مندانہ فیصلہ قراردیتے ہوئے اس اقدام کو سراہا۔

خیال رہے کہ ملائیشیا کی حکومت نے رواں سال جون میں ہونے والے بین الاقوامی پیراکی کے مقابلے میں اسرائیلی کھلاڑیوں کو شرکت کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی