جمعه 15/نوامبر/2024

سنگین انسانی المیہ غزہ کے دروازے پر دستک دے رہا ہے: یو این مندوب

بدھ 23-جنوری-2019

مشرق وسطیٰ کے لیے اقوام متحدہ کے مندوب ‘نیکولائے میلاڈینوف’ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کے محصور علاقے غزہ کی پٹی کے دروازے پر سنگین انسانی بحران دستک دے رہا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق نیویارک میں سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے منصوبے کی کوششیں ہاتھ سے نکل رہی ہیں۔

اقوام متحدہ کے مندوب نیکولائے میلاڈینوف نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں انسانی المیہ تیزی کے ساتھ سنگین ہو رہا ہے۔ غزہ کی پٹی کو بدترین اقتصادی بحران سے بچانے کے لیے بڑے پیمانے پر امدادی سرگرمیوں کی بحالی کی ضرورت ہے۔ فلسطین کی موجودہ صورت حال بدستور جاری رہنے کے قابل نہیں۔ غزہ کی سرحد پر جاری کشیدگی اور علاقےکی ناکہ بندی سے کوئی بڑا اور سنگین انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے۔

فلسطین میں یہودی آباد کاری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے یو این مندوب نے کہا کہ یہودی بستیاں دیر پا قیام امن کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ یہودی بستیاں عالمی قانون کی رو سے غیر قانونی ہیں اور ان کے نتیجے میں فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ میں مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی