چهارشنبه 30/آوریل/2025

چار پائوں پر چلنے والی کار تیاری کے مراحل میں!

اتوار 13-جنوری-2019

گاڑیاں تیارکرنے والی جنوبی کوریا کی کمپنی "ہونڈا” نے ایک ایسی کار کا تصور پیش کیا ہے جس یقین مشکل سے کیا جاسکتا ہے۔ ہونڈا کمپنی ایک ایسی کار کی تیاری پر کام کررہی ہے جو مشکل اور دشوار گذار راستوں پر پہیوں کی مدد کے بجائے اپنے چار پائوں پر چلنے کی صلاحیت رکھے گی۔

واضح رہے کہ پائوں پر چلنے والی کار کا تصور پہلی بار ہونڈا کی طرف سے پیش کیا گیا ہے بلکہ اس سے قبل یہ تصور امریکی ریاست لاس ویگاس میں ہونے والی ایک امریکی کمپنی بھی کرچکی ہے۔

جنوبی کوریا کی کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ چار پائوں پرچلنے والی کار کے ڈیزائن پر کام کررہی ہے۔ یہ کار مشکل اور دشوار گذار راستوں پر چلنے اور اپنے اوپر سوار مسافروں کو ہرممکن تحفظ فراہم کرے گی۔ جو پہاڑں، جنگلوں اور چٹانوں بھی گذر سکے گی۔

یہ شمسی توانائی سے چلنے کی صلاحیت کے ساتھ روبوٹس کی مدد سے کام کرے گی۔ تاہم یہ کار کب تک مارکیٹ میں آئے گی اس کے بارے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی