پنج شنبه 06/فوریه/2025

نامعلوم مسلح افراد نے فلسطینی وزیر کی گاڑی چھین لی

بدھ 15-جون-2016

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی قصبے  قلندیا میں قائم ایک پناہ گزین کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فلسطینی وزیر برائے سماجی بہبود کی گاڑی چھین لی اور اسے کیمپ کے اندر لے گئے۔

فلسطینی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ گذشتہ روز شمالی بیت المقدس میں اس وقت پیش آیا جب نامعلوم مسلح افراد نے فلسطینی وزیر ابراہیم الشاعر کے قریب ہوائی فائرنگ کی، اس کے بعد مسلح افراد نے فلسطینی وزیر کی کار چھین لی اور قلندیا کیمپ کی طرف روانہ ہو گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے وزیر موصوف کو گاڑی سے اتار دیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینی وزیر کی گاڑی چھینے جانے کے پس پردہ قلندیا کیمپ سے چار فلسطینی نوجوانوں کی گرفتاری کا واقعہ ہوسکتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی