فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کےجنوبی شہر الخلیل میں یہودی آباد کاروں نے ایک معمر فلسطینی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ صہیونی فوج نے یہودیوں کے تشدد کا نشانہ بننے والے شہری کو حراست میں لے لیا۔
مقامی سماجی کارکن اور دیوار فاصل و یہودی آباد کاری کے خلاف قائم قومی کمیٹی کے رکن راتب الجبور نے کہا کہ یہودی آباد کاروں نے 60 سالہ زیاد محمد یونس مخامرہ کو بیر العدکے مقام پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ تشدد کے مرتکب یہودیوں کا تعلق”متزبی یائر” یہودی کالونی سے تھا۔ انہوں نے یونس مخامرہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس دوران اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہری کو حراست میں لے لیا۔