قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں مزید 13 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگاروں کے مطابق صہیونی فوج نے بدھ کو علی الصباح غرب اردن کے مختلف شہروں میں گھر گھر تلاشی شروع کی۔ اس دوران قابض فوج نے 13 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
حراست میں لیے جانے والے شہریوں کی شناخت امیر مراد طقاطقہ، محمود نبیل ثوابتہ، اسماعیل راید طقاطقہ، علی ایمن طقاطقہ، عمر ذیاب ثوابتہ، مامون ابراہیم العمور، صہیب احمد العمور،احمد فتحی العمور، سیف محمود العمور اور موسیٰ محمود العمور کے نام سے کی گئی ہے۔