شنبه 16/نوامبر/2024

بند گوبھی کھائیں، بلڈ پریشر سے نجات پائیں!

بدھ 9-جنوری-2019

امریکا میں امراض قلب کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم نے اپنی تحقیق میں بتایا ہے کہ بلند فشار خون کو کم کرنے کے لیے کئی سبزیاں کار گر سمجھی جاتی ہیں مگر ان میں بند گوبھی کی اہمیت سب سے بڑھ کر ہے۔

اخبار”ڈیلی اسٹار” کے مطابق ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ بند گوبھی پوٹائیشیم سے بھرپور خوراک ہے۔ اس میں سوڈیم کی  وافر تاثیر بھی پائی جاتی ہے جو بلند فشار خون کو فعال طریقے سے روکنے میں مدد دیتا ہے۔

خیال رہے کہ بہت سے لوگ بالخصوص ڈی پریشن کے مریض بند گوبی کے استعمال سے گریز کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ اسے امراض قلب اور دماغی امراض کا سبب  سمجھا جاتا ہے۔

پوٹائیشیم خون کی شریانو کی دیواروں میں اکڑائو کم کرتا ہے اور فشار خون کے امکانات کو کم کرتا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ بند گوبی پوٹائیشیم کا غیرمعمولی ماخذ ہے جو بلند فشار خون کی وجہ سے ہونے والے امراض قلب کے خطرات کو کم کرتا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی