اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس میں "کیکار کیدم” یہودی کالونی میں مزید یہودیوںکو بسانے کے لیے 459 نئے گھرں کی تعمیر کی تیاری شروع کی ہے۔
اسرائیل کے ہفت روزہ عبرانی جریدے”کول ھعیر” کے مطابق وزارت ہائوسنگ نے "کیکار کیدم” نامی یہودی کالونی میں 459 نئے گھروں کی تعمیر کی تیاری مکمل کرلی ہے۔ جلد ہی ان گھروں کی تعمیر کے لیے ٹیندر جاری کیے جائیں گے۔
ادھر القدس کی اسرائیلی بلدیہ نے بھی دسمبر کے وسط میں کیکار کیدم میں اسرائیلی حکومت نے سڑکوں کی تعمیر، حفاظی دیواروں اورزیر زمین بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے ٹینڈر طلب کئے تھے۔
حکومت نے 10 تاریخ تک پشکشوں پرجواب طلب کیا ہے۔ اس منصوبے پر 20 ملین شیکل کی رقم صرف ہوگی۔
خیال رہے کہ صہیونی ریاست القدس میں 459 گھروں کے ساتھ ساتھ 15 مقامات پر 2025ء تک ہزاروں کی تعداد میں نئے گھروں کی تعمیر کا اعلان کر رکھا ہے۔