چهارشنبه 30/آوریل/2025

افغان طالبان کی مذاکرات کے لیے امریکی فوج کی واپسی کی شرط

پیر 7-جنوری-2019

افغان طالبان نے کہا ہےکہ وہ افغان حکومت کے ساتھ صرف اس صورت میں مذاکرات کریں‌ گے کی امریکا افغانستان سے نکل جانے کا اعلان کرے۔

تحریک طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاھد نے کہا کہ ان کی مذاکرات میں شرکت امریکا کے افغانستان سے انخلاء سے مشروط ہے۔

انہوں نے افغان حکومت پر الزام عاید کیا وہ امریکا کی غلامی کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک افغان حکومت امریکا سے ڈکٹیشن لیتی رہے گی اس کے ساتھ مذاکرات نہیں کریں گے۔

طالبان ترجمان کا  کہنا تھاکہ افغانستان  میں امریکی فوج کی موجودگی پڑوسی ملکوں کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ ترجمان نے کہا کہ وہ امریکی فوج کے افغانستان سے انخلاء کے حوالے سے ایران کے ساتھ بھے رابطے میں ہیں۔

ذبیح اللہ مجاھد نے کہا کہ ہم ‘داعش’ کو خطے میں بہت برا فتنہ سمجھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ غیرملکی انٹیلیجنس اداروں کے تعاون سے "داعش” افغانستان میں داخل ہورہی ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی