امریکا میں ڈیموکریٹک پارٹی کے نشان پر کانگریس کی رکن منتخب ہونے والے فلسطینی ںژاد رہ نما رشیدہ طلیب نے کہا ہے کہ آئین پر حلف برداری کے بعد ان کا پہلا کام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مہم چلانا ہوگا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کانگریس کی رکنیت کا حلف اٹھانے کے بعد ایک بیان میں رشیدہ طلیب کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ بعض لوگوں کے پسندیدہ لیڈر ہوسکتے ہیں مگر وہ ملک کی قیادت کے اہل ںہیں۔
خبر رساں ادارے "اے ایف پی” کے مطابق نو منتخب مسلمان فلسطینی رکن کانگریس رشیدہ طلیب کا ایک ویڈیو بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کانگریس کی رکنیت کی حلف برداری کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے استعفے کے لیے مہم چلانا ان کی پہلی ترجیح ہوگی۔
اس کے جواب میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹویٹ کی کہ آپ ایک ایسے صدر کو کیسے برطرف کرسکتے ہیں جو تاریخ کے سب سے زیادہ ووٹ لے ر جیتا ہو، جس کے کوئی غلطی نہ کی ہو اورر وس کے ساتھ تعاون نہ کیا ہو۔ جبکہ ڈیموکریٹس روس کے ساتھ ساز بازکرتے رہےہیں۔ میں نے دو سال میں بہترین کاکردگی دکھائی ہے اور میں اپنے سابقہ تمام پیش روئوں سے بہتر ہوں۔ کیا کوئی ایک ری پبلیکن صدر ایسا ہے جس نے 93 فی صد ووٹ حاصل کیے ہوں۔