اسرائیلی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مشیر قانون رواں سال اپریل میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات سے قبل وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی کرپشن سے متعلق کیسز کی تفصیلات حکومت کے سامنے پیش کرسکتے ہیں۔
عبرانی ٹی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق وزارت قانون کے ایک ذمہ دار ذریعے نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ مشیر قانون افیحائی منڈلبلیٹ وزیراعظم کی کرپشن سے متعلق کیسز کی تفصیلات حکومت کے سامنے پیش کرسکتے ہیں۔
خیال رہے کہ اسرائیل میں 9 اپریل کو کنیسٹ کے انتخابات ہو رہے ہیں۔ حال ہی میں اسرائیلی پراسیکیوٹر جنرل نے کہا تھا کہ نیتن یاھو کےخلاف جاری بدعنوانی کے کیسز پر انتخابات سے قبل فرد جرم عاید ہوسکتی ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور ان کے خاندان پر رشوت ستانی اور بدعنوانی کے کئی کیسز چل رہے ہیں۔