فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں "الون” روڈ پر یہودی آباد کاروں نے دانستہ طور پر فلسطینی شہری کی بکریاں کچل ڈالیں جس کے نتیجے میں کم سے کم 30 بکریاں ہلاک ہوگئیں۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ یہودی آباد کاروںنے مشرقی رام اللہ میں ایک فلسطینی شہری کی بکریوں پر گاڑی چڑھا دی۔ ہلاک ہونے والی بکریاں خالد سلیمان ابو علیان اور اس کے بھائی سالیم کی ملکیت تھیں۔