جمعه 15/نوامبر/2024

سعودی عرب کی فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے 50 ملین ڈالر کی امداد

اتوار 30-دسمبر-2018

سعودی عرب نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے 50 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرنے کااعلان کیا ہے۔ سعودی عرب کی طرف سے دی جانے والی امداد مشرق بعید میں موجود فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود پر صرف کی جائے گی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق "اونروا” کے ہائی کمشنر بیبر کرینپول نے ایک بیان میں کہا کہ سعودی عرب نے گذشتہ ماہ 28 نومبر کو فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے 50 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرنے کی ایک یاداشت پر دستخط کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ امداد سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی جانب سے قائم کردہ شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے ادا کی جائے گی۔ اس رقم کو صرف کرنےکی نگرانی شاہ سلمان ریلیف سینٹر کے جنرل سپروائزر عبداللہ بن عبدالعزیز الربیعہ کریں گے۔ یہ رقم فلسطینی پناہ گزینوں کی تعلیم، صحت اور سماجی بہبود کے کاموں پر صرف کی جائے گی۔

"اونروا” کے سربراہ نے ایک بیان میں سعودی عرب کی طرف سے بھاری رقم بہ طور امداد فراہم کرنے کے اعلان پر ریاض حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ سعودی عرب کی طرف سے دی جانے والی امداد سے فلسطینی پناہ گزینوں کی مالی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی اور فلسطینی  پناہ گزینوں کے ذمہ دار ادارے کو درپیش مالی بحران کے حل میں مدد ملے گی۔

مختصر لنک:

کاپی