چهارشنبه 30/آوریل/2025

غرب اردن میں‌ یہودی آباد کاری عالمی قوانین کی توہین ہے: ترکی

ہفتہ 29-دسمبر-2018

ترکی نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودیوں کے لیے 2200 نئے مکانات کی تعمیر کی شدید مذمت کرتے ہوئے یہودی آباد کاری کو عالمی قوانین کی توہین قرار دیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ترک وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطین میں یہودی آباد کاری اور 2200 کے قریب نئے مکانات کی تعمیر جنیوا معاہدے اور عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ترکی فلسطین میں‌یہودی آباد کاری کے اسرائیلی فیصلے کی مذمت کرتا ہے۔ اسرائیل فلسطین میں یہودی آباد کاری کے ذریعے عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کا مرتکب ہو رہا ہے۔ اسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں اورچوتھے جنیوا معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

خیال رہے کہ دو روز قبل اسرائیلی حکومت نے دریائے اردن کے مغربی کنارے میں قائم کردہ یہودی کالونیوں میں مزید 2191 مکانات کی تعمیر کا اعلان کیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی