اسرائیل کے حکمراں اتحاد میں شامل تمام جماعتوں نے آئندہ سال اپریل میں پارلیمانی انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔
اسرائیل کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق حکمراں اتحاد میں شامل جماعتوں نے قبل از وقت انتخابات کےانعقاد سے اتفاق کیا ہے اور انتخابات کے لیے آئندہ سال اپریل کا مہینا مقرر کیا گیا ہے۔
ادھروزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کےترجمان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ‘ٹوئٹر’ پر پوسٹ کردہ بیان میں کہا ہے کہ قبل از وقت انتخابات پرتمام جاعتیں متفق ہیں اور آئندہ سال انتخابات اپریل میں کرائے جائیں گے۔
صہیونی حکومت نے آئندہ سال 9 اپریل کو پارلیمانی انتخابات کا اعلان کیا ہے۔خیال رہے کہ اسرائیل کی سیاسی جماعتوں میں پائے جانے والے اختلافات میں سے ایک اہم تنازع مذہبی عناصر کی فوج میں لازمی بھرتی بھی ہے۔ بعض جماعتیں اس کے خلاف اور بعض پرزور حامی ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں نے بھی پارلیمنٹ تحلیل کرنے اور قبل از وقت انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔