امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن سے ملاقات کے لیے تیار ہیں تاہم انہوں نے اس حوالے سے کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔
وائیٹ ہائوس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ صدر ٹرمپ کسی بھی وقت اپنے ترک ہم منصب سے ملاقات کے لیے تیار ہیں۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ٹرمپ ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن سے ملاقات کے لیے تیار ہ یں۔ دونوں رہ نمائوں کی ملاقات کسی بھی وقت ہوسکتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ملاقات کے لیے تیار ہیں تاہم اس حوالے سے تاریخ نہیں بتائی گئی۔
ادھر ترک ایوان صدر کے ترجمان ابراہیم قالن نے کہا کہ ترک صدر طیب ایردوآن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ترکی کے دورے کی دعوت دی ہے۔ دونوں رہ نمائوں کے درمیان 14 دسمبر کو ٹیلیفون پر بات چیت بھی ہوئی تھی۔
ابراہیم قالن کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے صدر ایردوآن کی دعوت کا مثبت جواب دیا ہے اور وہ سنہ 2019ء میں ترکی کا دورہ کریں گے۔
خیال رہے کہ ترک صدر طیب ایردوآن اور ڈونلڈ ٹرمپ نے مئی 2017ء کو وائیٹ ہائوس میںملاقات کی تھی۔ 50 منٹ تک جاری رہنے والی اس ملاقات کے بعد دونوں رہ نمائوں میں رواں سمبر میںارجنٹائن میں بھی مختصر ملاقات ہوئی تھی۔