فرانس سے شائع ہونے والے کثیرالاشاعت عرب جریدے نے ایک مصری صحافی کو ملازمت سے فارغ کردیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق پیرس سے شائع ہونے والے’کل العرب’ جریدے نے مصری صحافی خالد سعد زغلول کے عرب صحافیوںکے ہمراہ اسرائیل کے دورے اور صہیونی کنیسٹ کے اجلاس میں شرکت پر ان کے ساتھ کیا گیا معاہدہ ختم کردیا ہے۔
جریدے کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مصری صحافی خالد سعد زغلول کے ساتھ طے پایا معاہدہ ختم کردیا گیا۔ یہ فیصلہ زغلول کے 17 سے 19 دسمبر کے دوران اسرائیل کے دورے کا رد عمل ہے۔
عرب جریدے کے مطابق سعد زغلول نے اخبار کی انتظامیہ کو دھوکہ دیا۔ اس نے بتایا کہ 16 دسمبر سے وہ اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ نجی مصروفیات کی وجہ سے رخصت پرہے تاہم بعد میں اسے مصر کا دورہ کرنے والے صحافیوں کے وفد میں دیکھا گیا جو تل ابیب میں اسرائیلی حکومت کے عہدیداروں اور کنیسٹ کے ارکان سے بھی ملے۔
کل العرب جریدے کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی مخالفت کے حوالے سے ادارےکی پالیسی واضح ہے جس میںکوئی تبدیلی نہیںآئی ہے۔ جریدہ اسرائیل کا دورہ کرنے والے صحافیوں کے اقدام کی مذمت کرتا ہے۔ ان میں اخبار کے صحافی سعد زغلول بھی شامل تھے۔ ان کے ساتھ طے پایا معاہدہ ختم کردیا گیا ہے۔