فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین کے العارضہ خاندان نے شہید حمدان توفیق العارضہ شہید کا جسد خاکی ورثاء کے حوالے کرنے کامطالبہ کیا ہے۔
العارضہ کو اسرائیلی فوج نے ایک ہفتہ قبل جنین میں بغیر کسی وجہ کے گولیاں مارکر شہید کردیا تھا اور اس کے بعد اس کا جسد خاکی بھی قبضے میں لے لیا گیا۔
العارضہ خاندان کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں انسانی حقوق کی تنظیموں اور فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ العارضہ کا جسد خاکی صہیونی فوج سے واپس لینے اور شہید کی تدفین میں مدد کرنے کےلیے اپنا کردار ادا کریں۔
خیال رہے کہ صہیونی فوج نے درجنوں فلسطینی شہداء کے جسد خاکے قبضے میںلے رکھے ہیں۔