فلسطین میں شہریوں کے سوشل سیکیورٹی کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم’سوشل سیکیورٹی فائونڈیشن’ کے سربراہ نے عہدےسے استعفیٰ دے دیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین سے بات کرتے ہوئے سوشل سیکیورٹی فائونڈیشن کے سربراہ حرزاللہ نے کہا کہ میںنے کابینہ کی جانب سے ریٹائرمنٹ اور پنشن اتھارٹی کا شعبہ ماجد الحلو کو دینے پر بہ طور احتجاج عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
حرزاللہ کا کہنا تھا کہ وہ کابینہ کی جانب سے ماجد حلو کی تعیناتی کو غیرقانونی تصور کرتے ہیں۔ یہ تعینات فلسطینی سوشل سیکیورٹی فائونڈیشن میں مداخلت کے مترادف ہے۔
ایک سوال کے جواب میں حرزاللہ کا کہنا تھا کہ سوشل سیکیورٹی فائونڈیشن کی انتظامیہ کو برقرار رہنا چاہیے اور اس میں کسی قسم کی تبدیلی کی کوئی گنجائش نہیں۔
خیال رہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے حال ہی میں سوشل سیکیورٹی کے حوالے سے ایک نیا قانون منظور کیا تھا۔ فلسطینی سماجی تنظیموں اور عوام کی طرف سے نام نہاد سوشل سیکیورٹی قانون مسترد کردیا تھا۔