شنبه 16/نوامبر/2024

حماس رہ نما کو ماسکو کی دعوت پر صہیونی ریاست سیخ پا

جمعرات 20-دسمبر-2018

روس نے اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے سیاسی شعبےکے سربراہ اسماعیل ھنیہ کو ماسکو کے دورے کے دعوت دینے پرصہیونی ریاست کا احتجاج مسترد کر دیا ہے۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق روس کی جانب سے حماس رہ نما اسماعیل ھنیہ کو ماسکو کے دورے کی دعوت دینے پر تل ابیب نے احتجاج کیا تاہم روس نے صہیونی ریاست کا احتجاج مسترد کردیا ہے۔
عبرانی ٹی وی چینل 10کے مطابق ماسکو میں اسرائیلی سفیر نے ماسکو وزارت خارجہ سے رابطہ کرکے اسماعیل ھنیہ کو دورے کی دعوت دینے پر احتجاج کیا۔ اس طرح کا احتجاج تل ابیب میں روسی سفارت خانے کو  بھی کیا گیا ہے۔

عبرانی ٹی وی چینل کے مطابق روسی سفارت کاروں نے صہیونی سفارت کاروں کو جواب دیا کہ تم خود بھی حماس کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے۔ اگر روس نے حماس رہ نما کو دورے کی دعوت دی ہے تو اس میں کیا حرج ہے۔

یہودی ایجنسی کے چیئرمین یتزحاق ہرٹسوگ نے حماس رہ نما کو دعوت دیے جانے پر روسی وزیر خارجہ سیرگی لافروف سے بھی بات چیت کی ہے۔

اس پر روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ ماسکو خطے کی صورت حال مزید خراب ہونے سے بچانے کے لیے فلسطینی قوتوں کے ساتھ بات چیت کو اہمیت دیتا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی