جمعه 15/نوامبر/2024

انڈونیشیا میں القدس بارے آسٹریلیا کے فیصلے کے خلاف مذمتی قرار داد

جمعرات 20-دسمبر-2018

انڈونیشیا کی پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر ایک قرار داد منظور کی ہے جس میں مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے آسٹریلیا کے فیصلے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق انڈونیشیا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر عبدالخریس المسیھاری نے ایک بیان میں کہا کہ پارلیمنٹ میں منظور ہونے والی قرارداد میں مغربی بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیے جانے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ قرارداد آسٹریلیا کی صہیونیت نوازی کی شدید مذمت کرتی اورالقدس کے حوالے سے انڈونیشیا کے اصولی قومی اور سرکاری موقف کا اظہار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا سمیت کسی بھی دوسرے ملک کو القدس کو اسرائیل کے حوالے کرنے کا کوئی حق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کوالقدس کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قرادادوں کی پیروی کرنی چاہیے۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے اسرائیلی وزیراعظم اسکوٹ موریسن نے مقبوضہ مغربی بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرلیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی