چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینیوں کے گھروں میں جاسوسی کے آلات نصب کیے جانے کا انکشاف

بدھ 19-دسمبر-2018

فلسطینی شہریوں نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی فوج ان کی جاسوسی کے لیے چھاپوں کے دوران خفیہ طورپر جاسوسی کےآلات نصب کررہی ہے۔ دوسری جانب فلسطینیوں نے صہیونی فوج کے اس مجرمانہ حربے پر سخت خوف اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق شہید فلسطینی اشرف نعالوۃ کے کئی قریبی رشتہ داروں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے اور گھروں میں تلاشی کے دوران مشکوک چیزیں ان کے سامنے کھولی گئیں جو مبینہ طورپر چھوٹے چھوٹے جاسوسی کے آلات اور کیمرے تھے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض فوج نے غرب اردن کے شمالی شہروں طولکرم اور نابلس میں المعاجین کالونی میں چھاپے مارے اور شہید اشرف نعالوۃ کے عزیزو اقارب کےگھروں میں تلاشی کے دوران توڑپھوڑ کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صہیونی کی بھاری نفری نے شہید اشرف نعالوۃ کےخالہ غسان مھداوی، بہن ھنادی ،چچا عزا، دوسری ہمشیرہ  ڈاکٹر فیروز اور کئی دوسرے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج اور تفتیش کار گھروں میں داخل ہوتے اور کھڑیوں کے پردوں کے پیچھے سے مشکوک چیزیں نکال کر انہیں کھولتے رہے۔ اس دوران بڑے پیمانے پر توڑپھوڑ بھی کی گئی۔

شہید کی ہمشیرہ ھنادی نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے اس کے گھر میں تلاشی کے دوران ایک مشکوک آلا کھولا جسے مبینہ طورپر جاسوسی کے مذموم مقصد کے لیے استعمال کیا جاگیا تھا۔

مبصرین کاکہنا ہے کہ صہیونی فوج نے فلسطینیوں کے گھروں پر چھاپوں کے دوران جاسوسی کے آلات نصب کرنے کا نیا حربہ استعمال کرنا شروع کیا ہے۔ قابض فوج اس سے قبل فلسطینیوں کے گھروں میں گھس کر توڑپھوڑاور لوٹ مار کے جرائم کے ساتھ ساتھ شہریوں کو ہراساں کرتی رہی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی